کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان ترجمان ڈاکٹر عارف خان نے کہا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی صوبائی کابینہ جنرل سیکرٹری ڈاکٹر امان بلوچ کی قیادت میں بولان میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے احتجاجی کیمپ میں شرکت کی اور ینگ ڈاکٹرز اپنے اساتذہ کے تمام جائز مطالبات کی حمایت کرتے ہیں
انہوں نے کہا ہے کہ بولان میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن اپنے جائز مطالبات کے حق میں گزشتہ 37 روز سے احتجاج پر ہیں مگر حکومت بلوچستان کی جانب سے غیر سنجیدہ رویہ باعث تشویش ہے، جسکی وجہ سے طلبا و طالبات کے کلاسز اور امتحانات براہ راست متاثر ہو رہے ہیں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان ڈاکٹرز کمیونٹی کو درپیش مسائل کے خلاف آواز اٹھانے اور ڈاکٹرز کمیونٹی کو متحد رکھنے میں ہر وقت بہترین کردار پیش کریگی اور جلد از جلد ایک مشترکہ الائنس کی صورت میں سامنے آئیگی
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان حکومت وقت سے مطالبہ کرتی ہے کی بی ایم ٹی اے کے تمام جائز مطالبات کو فورا منظور نہ کیا گیا تو ایک مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کرکے احتجاج کو مزید وسعت دیں گے۔






