اسلام آ باد (روزنامہ آواز ٹائمز) بینک سے رقوم نکلوانے والے نان فائلرزپرصفراشاریہ چھ فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد کردیا گیا۔ ٹیکس ایکٹوٹیکس پیئرزلسٹ میں شامل نہ ہونے والوں سے لیا جائے گا۔ ایف بی آرسرکلرکے مطابق بینک سے 50ہزارروپے تک رقم نکلوانے پرٹیکس کی شرح صفر ہوگی،50ہزار 500روپے تک رقم نکلوانے پر 303روپے ٹیکس لاگو ہوگا۔ ایف آئی بی آرکے مطابق 55ہزارروپے نکلوانے پر330روپے ٹیکس وصول کیا جائے گا، 75ہزار روپے نکلوانے والے نان فائلرز سے 450روپے ٹیکس لیا جائے گا۔ ایک دن میں بینک سے نکلوائی گئی 50ہزار سے زیادہ پوری رقم پر ٹیکس ہوگا،وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوگا۔پاکستان میں غیرملکی سفارتکاریا سفارتی مشن بھی ٹیکس سے مستثنی ہونگے۔






