اسلام آباد،کوئٹہ(آوازٹائمز)جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی امیر مولانا عبدالقادر لونی کی قیادت میں جمعیت علما اسلام پاکستان کے وفد نے خیبرپختونخواہ ہاس اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی، مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ اور مرکزی رہنما سابق اسپیکر و تحریک تحفظ آئین پاکستان کے جنرل سیکریٹری اسد قیصر سے تفصیلی ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، درپیش آئینی چیلنجز اور جمہوری اقدار کو لاحق خطرات پر جامع گفتگو کی گئی، جبکہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اغراض و مقاصد، موجودہ حالات میں اس کی اہمیت اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تمام جمہوری اور آئین دوست قوتوں کو باہمی مشاورت اور اتحاد کے ذریعے ملک کو آئینی راستے پر ڈالنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، جبکہ عوام میں آئینی شعور اجاگر کرنے اور پرامن جمہوری جدوجہد کو مزید مثر بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماں نے جمعیت علما اسلام نظریاتی کو تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت کی دعوت دی، جس پر مولانا عبدالقادر لونی نے پارٹی سے مشاورت کے بعد لائحہ عمل طے کرنے کیلئے وقت لیا۔مولانا عبدالقادر لونی نے کہا کہ جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان نے ہمیشہ ملکی سالمیت، غیر اسلامی و غیر آئینی حکومتی اقدامات اور اسلام کے خلاف عالمی سازشوں کے خلاف جدوجہد کی ہے، اور ملک کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا






