فیصل آباد(روزنامہ آواز ٹائمز) فیصل آباد میں جڑانوالہ کی مسجد میں اعلان کرکے لوگوں کو اشتعال دلانے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم یاسین کو منظر عام پر آنے والی ویڈیو کی مدد سے گرفتار کیا گیا، پولیس کے مطابق ملزم یاسین کو منظر عام پر آنے والی ویڈیو کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم مسجد کے اسپیکر پر لوگوں کو جمع ہونیکا کہہ رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیوز کی مدد سے فسادات میں ملوث مزید ملزمان کی شناخت کر کے گرفتاریوں کی کوشش جاری ہے۔






