حالیہ بارشوں نے ملک بھر میں 133 افراد کی جان لے لی

اسلام آباد(روزنامہ آوا زٹائمز)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کے مطابق حالیہ بارشوں نے ملک بھر میں 133 افراد کی جان لے لی۔این ڈی ایم اے نے حالیہ مون سون بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان سے متعلق رپورٹ جاری کری۔ 25 جون سے اب تک ملک بھر میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 133 افراد جان کی بازی ہار گئے۔رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 21 خواتین اور 55 بچے شامل ہیں۔ سب سے زیادہ 65 اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ بارشوں سے خیبرپختونخوا میں 35، بلوچستان میں 6، سندھ میں 10 اور آزاد کشمیرمیں 5 افرادجان کی بازی ہار گئے۔ مون سون سے اسلام آباد میں 11 افراد جاں بحق ہوئے۔اعدادوشمار کے مطابق حالیہ بارشوں سے ملک بھر میں کل 215 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں 56 خواتین اور 72 بچے شامل ہیں۔ بارشوں سے ملک بھر میں کل 368 گھروں اور سیلاب سے 245 مویشیوں کو نقصان پہنچا نقصان پہنچا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں