حب، چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں‌میں‌اضافہ، ایس، پی مرزا بلال حسن اور ایس، ایچ، او بیروٹ تھانہ سے فوری ایکشن کی اپیل

حب (ڈیلی آواز ٹائمز /نیاز اللہ سمالانی) بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں اسسٹنٹ کمشنر حب کے دفتر کے سامنے مبینہ واردات میں دو نامعلوم مسلح افراد شہری سے موبائل فون چھین کر موٹرسائیکل پر فرار ہوگئےتفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر حب کے دفتر کے سامنے دو نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر اسلحے کے زور پر شہری سے موبائل فون چھینا اور باآسانی فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی شہریوں کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر حب کے دفتر کے سامنے دن دہاڑے اس نوعیت کی واردات ہونا سیکیورٹی صورتحال پر سوالیہ نشان ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں پولیس گشت اور چیکنگ کا مؤثر نظام بنایا جائے تاکہ شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکےدوسری جانب آج محمود آباد کے علاقے میں بھی مبینہ چوری کی ایک اور واردات پیش آئی، جس کی ویڈیو مبینہ طور پر سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئی ہے۔شہریوں نے ایس ایس پی حب مرزا بلال حسن اور ایس ایچ او بیروٹ تھانہ عطاء اللہ جاموٹ سے اپیل کی ہے کہ دونوں واقعات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کیا جائے اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں