حرم مکی اور مسجد نبوی ﷺ میں فوٹو گرافی کے لیے ہدایات جاری

مدینہ منورہ(روزنامہ آواز ٹائمز)سعودی وزارت حج و عمرہ نے حرم مکی اور مسجد نبوی ﷺ میں فوٹوگرافی سے متعلق اہم ہدایات جاری کردیں ہیں، جن کے ذریعے وزارت حج نے عازمین پر زور دیا ہے کہ وہ حج کے بابرکت موقع سے فائدہ آٹھائیں اور نیک اعمال پر مکمل انہماک کیساتھ توجہ دیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر جاری ایک بیان میں کہا کہ مناسک حج کی ادائیگی کے دوران تصویر کھینچواتے وقت چند آداب کا خیال ضرور رکھیں۔ تاکہ دیگر عازمین کو اس سے پریشانی نہ ہو۔زیادہ دیر کھڑے رہنے سے گریز کریں۔ حاجیوں کے راستے سے دور رہیں۔ ٹریفک میں رکاوٹ پیدا کرنے کا باعث مت بنیں۔ دوسروں کی رزادری کا خیال رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں