خضدار میں بدامنی کے واقعات انتظامیہ کی کارکرد گی پر سوالیہ نشان ہے ،ثنا اللہ زہری

خضدار (روزنامہ آواز ٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری نے گزشتہ رات قومی شاہرہ پر چوروں کے ہاتھوں شہید ہونے والے کم سن نوجوان فیاض زہری کی ہلاکت پر گہرے دکھ افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
اپنے بیان میں نواب ثنا اللہ خان زہری نے خضدار میں بڑھتے ہوئے بدامنی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز کی بدامنی کے واقعات انتظامیہ کی کارکرد گی پر سوالیہ نشان ہے شہریوں کو پرامن ماحول دینا اور انکے مال وجان کی حفاظت کرنا انتظامیہ کی ذمہ داریوں میں شامل ہے انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور ایکشن لے
چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ شہید فیا ض زہری کے قاتلوں کو سخت ترین سزا دی جائے ملزمان کی گرفتاری خوش آئندہ لیکن ایسے واقعات کو روکنے کے لیے انتظامیہ عملی اقدامات کرے
نواب ثنا اللہ خان زہری نے شہید فیاض زہری کے خاندان سے تعزیت اور مرحوم کی بلند درجات کے لیے دعا کی انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی کے موقع پر میرے تمام ہمدردیاں شہید کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں