خضدار میں میر شفیق مینگل کی رہائش گاہ پر حملہ، دھماکے اور شدید فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس

خضدار (آوازٹائمز)خضدار شہر کے علاقے شہزاد سٹی میں معروف قبائلی و سیاسی شخصیت میر شفیق مینگل کی رہائش گاہ پر حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جہاں دو سے زائد دھماکوں اور شدید فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں نے رہائش گاہ کے مرکزی گیٹ کو دھماکے سے اڑا دیا، جبکہ مورچوں پر قبضے اور کافی دیر تک شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میر شفیق مینگل حملے میں محفوظ رہے، تاہم ان کے ایک قریبی رشتہ دار کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، تاہم حملے کی نوعیت، ممکنہ جانی و مالی نقصان اور حملہ آوروں کے بارے میں تاحال سرکاری سطح پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔حکام کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ سرکاری مقف اور مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں