خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 9 ہوگئی

اسلام آباد(روزنامہ آواز ٹائمز)خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 9 ہوگئی،سیلاب اور بارشوں سے7 گھرتباہ ہوئے جبکہ 67 گھروں کو جزوی نقصان ہوا، چترال لوئر میں سیلاب سے 39 اور اپر چترال میں 19 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے،پی ڈی ایم اے کی جانب سے صوبے میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کیے گئے ہیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں تیزبارشوں کے نتیجے میں ہونے والے حادثات میں 9 افراد جاں بحق اور سات لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں