پشاور(روزنامہ آواز ٹائمز)خیبر پختونخوا کی کابینہ، بقایا وزراء اور حکومتی ٹیم کے ارکان نے بھی نگراں وزیراعلی کو اپنے استعفے ارسال کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا اعظم خان کو تمام کابینہ ارکان کے استعفے موصول ہوگئے، کابینہ ارکان کے استعفے منظوری کے لیے آج گورنر کو ارسال کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق گورنر کی منظوری کے بعد کابینہ ارکان عہدوں سے فارغ ہوجائیں گے، آئندہ چند دنوں میں نئے وزراء کو کابینہ اور حکومتی ٹیم کا حصہ بنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل وزیراعلیٰ نے خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ کو ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزرا سے استعفے طلب کیے تھے، کچھ وزرا نے فوری استعفی دے دیے تھے بقیہ وزرا نے آج استعفی ارسال کیے ہیں۔






