دریائے ستلج کشتی حادثہ، 6 افراد تا حال لاپتہ، تلاش کے لیے آپریشن جاری،کشتی میں سوار40 میں سے 33 افراد کو بچا لیا گیا، ریسکیوحکام

اوکاڑہ (روزنامہ آواز ٹائمز) دریائے ستلج دونا کھو کھراں کے مقام پرکشتی حادثے کے متاثرین چار دن بعد بھی اپنے پیاروں کی تلاش کیلیے کے لیے دریا کنارے موجود ہیں۔ دریائے ستلج کشتی حادثہ، 6 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ 33افراد کوریسکیو کرلیاگیا، 6 افراد کی تلاش جاری ہے۔ متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ 4 دن سے یہی کنارے پر بیٹھے ہیں، بہن کی لاش ملی، دیگر تین بچوں کا پتہ نہیں۔ اوکاڑہ میں دریائے ستلج میں کشتی ڈوبنے کے واقعہ میں مزید تین افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ریسکیوحکام کا کہنا تھا کہ کشتی میں سوار40 میں سے 33 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ اس سے قبل بچوں سمیت چارلاشیں نکالی گئی تھیں۔ واضح رہے کہ تین روزقبل دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی کے قریب کشتی ڈوب گئی تھی جس میں 40 افراد سوارتھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں