ملک کی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہیں، عوام سکون سے سوئیں، وزیر دفاع

اسلام آباد (روزنامہ آواز ٹائمز)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہیں، عوام سکون سے سوئیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ دفاعی بجٹ سے ملک کے دفاع کو نہ دیکھاجائے،جیسے باقی شعبوں میں مشکلات ہیں ایسے دفاع کے بجٹ کے کئے بھی مشکلات ہیں۔ وزیر دفاع نے کہاکہ دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے،عوام سکون سے سوئیں۔
انہوں نے کہاکہ دفاع کے بجٹ موجودہ حکومت پر توجہ دی ہے۔خواجہ آصف نے کہاکہ معاشی اہداف حاصل نہ ہونے کا مطلب حکومتی ناکامی نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے سیاست قربان کرکے ریاست بچائی،معاشی تباہی کے سامنے بندھ باندھا ہے۔ وزیردفاع نے کہاکہ جہانگیر ترین کی جماعت سے (ن)لیگ کو کوئی خطرہ نہیں،جہانگیر ترین کی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں