اسلام آباد(روزنامہ آواز ٹائمز)ملک بھر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی ہلکان ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر 60 پیسے کا اضافہ دیکھا۔اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی نئی قیمت 287 روپے 92 سے بڑھ کر 288 روپے 52 پیسے ہو گئی ہے۔مرکزی بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی مقابلے روپے کی قدر میں 0.21 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی۔خیال رہے کہ گزشتہ آٹھ کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپیہ مسلسل گراوٹ اور امریکی ڈالر کی اڑان جاری ہے، اس دوران امریکی کرنسی کی قیمت میں 13 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔ادھر اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت بھی ٹرپل سنچری کے قریب پہنچ گئی ہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت 318، برطانوی پانڈ 370 روپے، آسٹریلوی ڈالر 195 روپے، کینیڈین ڈالر 219 روپے، سعودی ریال 76 روپے، ملائیشین رنگٹ 63 روپے کویتی دینار 939 روپے، بھارتی کرنسی کی قیمت 3.5 ر وپے ہو گئی ہے۔






