ریڈیو پاکستان پشاور میں توڑ پھوڑ کرنیوالے مرکزی کردار کی نشاندہی کردی

پشاور(روزنامہ آواز ٹائمز)پولیس نے 9 مئی کے روز چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد ریڈیو پاکستان میں توڑپھوڑ اور جلا گھیرا کرنے والے اہم کردارکی نشاندہی کر دی۔ذرائع کے مطابق جیوفینسنگ سے پتا چلا ہے کہ ریڈیو پاکستان واقعے میں مبینہ طور پر پی ٹی آئی کا سابق ایم پی اے آصف خان ملوث ہے جو مظاہرین سے مسلسل رابطے میں تھا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ توڑ پھوڑ اور جلا گھیرا کے الزام میں گرفتار 51 ملزمان کے بیانات قلم بند کیے گئے ہیں جس میں بتایا گیا کہ دوران احتجاج آصف خان مظاہرین کو توڑ پھوڑ اور جلا گھیرا کی ہدایات دیتا رہا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ریڈیو پاکستان واقعہ کے بعد سابق ایم پی اے موبائل بند کر کے روپوش ہے۔پشاور پولیس کا مزید کہنا ہے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے آصف خان کے خلاف تھانہ شرقی میں مقدمہ درج ہے، ملزم کے خلاف درج ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں