ریاض(روزنامہ آواز ٹائمز)سعودی ایوان شاہی نے کہا ہے کہ شہزادی نورہ بنت محمد بن عبدالعزیز بن سعود بن فیصل سنیچر کو انتقال کرگئی ہیں۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی ایوان شاہی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی نماز جنازہ اتوار 20 اگست کو بعد نماز عصر ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔






