بونیر(روزنامہ آواز ٹائمز) گزشتہ کچھ عرصے میں کئی غیر ملکی خواتین پاکستانی مردوں سے شادی کے لیے اپنے وطن کو خیرباد کہہ کر یہاں چلی آئیں جن کی کہانیاں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ حالیہ دنوں میں ایک بھارتی خاتون کے بعد گزشتہ روز پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار چینی لڑکی بھی لوئر دیر پہنچ گئی تھیں۔ بھارتی اور چینی لڑکیوں کے بعد ایک امریکی لڑکی کی خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر آمد کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک 48سالہ امریکی خاتون کی بونیر کے علاقے شلبانڈی کی 19سالہ اعزاز احمد سے فیس بک پر دوستی ہوئی تھی۔ امریکی خاتون ایزیلا فلوریس روزی رامیریز نے بونیر پہنچ کر اسلام قبول کرکے اعزاز احمد سے نکاح کرلیا۔ دستاویزات کے مطابق امریکی خاتون نے 3 جولائی کو ڈسٹرکٹ کورٹ ڈگر میں اعزاز احمد نکاح کرلیا تھا۔ بونیر:امریکی خاتون ایزیلا فلوریس روزی رامیریز نے اسلام قبول کرکے نیا نام عائشہ نام رکھ لیا ہے۔






