کراچی(روزنامہ آواز ٹائمز)ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری ہے اور گزشتہ روز بھی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کی گراوٹ دیکھنے میں آئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھا 2 لاکھ 17 ہزار روپے ہو گیا ہے۔عالمی بازار میں سونے کا بھا 10 ڈالر کم ہو کر 1919 ڈالر فی اونس ہے۔یاد رہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت میں گزشتہ روز 200 روپے جبکہ اس سے ایک روز قبل 1800 روپے کی کمی ہوئی تھی۔






