سپریم کورٹ ، سوشل میڈیا پر خواتین کے خلاف نازیبا پوسٹیس لگانے والے ملزم کی درخواست ضمانت پردستاویزات جمع کروانے کے لئے مہلت

اسلام آباد (آوازٹائمز)سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا پر خواتین کے خلاف نازیبا پوسٹیس لگانے والے ملزم کی درخواست ضمانت پردستاویزات جمع کروانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت آئیندہ ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہااتنا خطرناک ہے تو پھر بچوں کو موبائل نہیں دینا چاہیے۔ ایسا جرم ہوگا تو سختی سے دیکھنا ہوگا۔ایسے کسی کی عزتیں نہیں اچھالنی چاہیے۔پیرکوسماعت جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔وکیل مدعی مقدمہ رضوان عباسی پیش ہوئے اور موقف اختیار کیاکہ ملزم طیب ڈار ایف آئی آر میں نامزد ہے۔ملزم کے مواد سوشل میڈیا پر پھیلانے کے شواہد بھی موجود ہیں۔وکیل ملزم نے کہاکہ میرے بیٹے نے فیس بک پر ساری پوسٹیں لگائیں بیٹے کچھ کرے تو باپ کے خلاف کیس نہیں بن سکتا۔میرے نام کی سم بیٹا استعمال کرتا ہے جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ اتنا خطرناک ہے تو پھر بچوں کو موبائل نہیں دینا چاہیے۔جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ کیا ملزم کو کسی نے نہیں بتایا کہ اسکے نمبر سے بکواسیات ہورہی ہیں۔رضوان عباسی نے کہاکہ خواتین کے حوالے سے لگائی جانے والی پوسٹیں عدالت میں پڑھ بھی نہیں سکتا جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ ایسا جرم ہوگا تو سختی سے دیکھنا ہوگا۔ایسے کسی کی عزتیں نہیں اچھالنی چاہیے وکیل مدعی نے کہاکہ تحقیقات کے مطابق باپ بیٹے دونوں موبائل استعمال کرتے تھے جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ دستاویزی شواہد سارے ملزم کے خلاف ہیں وکیل مدعی مقدمہ نے کہاکہ ملزم کے حوالے سے مزید دستاویزات بھی لگانا چاہتے ہیں۔عدالت نے دستاویزات جمع کرانے کی اجازت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں