سپریم کورٹ کا 14 مئی تک انتخابات کروانے کا حکم

اسلام آباد(روزنامہ آواز ٹائمز) سپریم کورٹ نے 14 مئی تک انتخابات کروانے کا حکم آج دیدیا اور وفاقی حکومت کو 10 اپریل تک 20 ارب روپے فراہم کرنے کا بھی حکم دیدیا اور ساتھ ہی نگران پنجاب حکومت 10 اپریل تک الیکشن کا پلان دینے کا بھی حکم جاری کردیا ہے، سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے چیف جسٹس کی سربراہی میں‌سماعت کی اور پورے پاکستانی قوم سپریم کورٹ کے فیصلے کی انتطار کررہی تھی یادرہیں‌کل سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا .

سپریم کورٹ نے حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ مسلح افواج اور رینجرز سے ہرصورت اہلکار لے، فیصلے میں‌یہ بھی زکر کیا گیا ہے کہ حکم پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کیخٌلاف بھی مناسب حکم جاری کردیا جائیگا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں