شانگلہ: جیب کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق، 17 زخمی

شانگلہ (روزنامہ آواز ٹائمز)شانگلہ میں جیب کے بریک فیل ہونے اور کھائی میں گرنے کے سبب تین افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔شانگلہ کے علاقے چکیسر میں حادثہ پیش آیا ہے جس میں ایک جیپ کھائی میں جاگری، نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوئے اور 17 افراد زخمی ہوئے ہیں۔اطلاعات ہیں کہ حادثہ بریک فیل ہونے کے سبب پیش آیا، جس کے بعد تمام زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں