کوئٹہ، شہید میجر انور کاکڑ بروری پولیس کی کامیاب کارروائی، 5 کلو چرس برآمد، متعدد ملزمان گرفتار کرلئے، ایس، ایچ، او نصیب اللہ ناصر

کوئٹہ (ڈیلی آواز ٹائمز/نیوز ڈیسک)ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ ضیاء الحق مندوخیل کی خصوصی ہدایات پر، ایس پی صدر شفقت امیر جنجوعہ کی نگرانی، ڈی ایس پی صدر سرکل شوکت جدون کی ہدایات اور ایس ایچ او بروری نصیب اللہ ناصر کی سربراہی میں بروری پولیس نے منشیات فروشوں اور نامزد ملزمان کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
کارروائی کے دوران ملزم رشید احمد ولد بشیر احمد سکنہ اتحاد کالونی کوئٹہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 5 کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی، جس کے خلاف مقدمہ نمبر 244/2026 درج کرلیا گیا۔
گرفتار ملزم مذکورہ قبل ازیں مقدمہ نمبر 232/2026 بجرم 324، 353، 427 PPC میں بھی اشتہاری/مفرور تھا۔
علاوہ ازیں نامزد ملزمان نازیہ اور نجیب کو مقدمہ نمبر 242/2026 بجرم 376، 342 PPC میں گرفتار کرکے مزید تفتیش کے لیے SCIW انویسٹی گیشن ٹیم کے حوالے کردیا گیا۔
اسی طرح نامزد ملزم سید منور کو مقدمہ نمبر 243/2026 بجرم 337-A(ii) PPC میں گرفتار کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ٹیم کے حوالے کردیا گیا۔
بروری پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور نامزد ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں