صحافیوں کیخلاف کوئی کاروائی نہیں کریں، سینٹ کمیٹی کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد (ڈیلی آواز ٹائمز/محمد لعل اچکزئی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے صحافیوں اور میڈیا اداروں کو پیکا قانون کے تحت کارروائی سے تحفظ دینے کا اہم فیصلہ کرتے ہوئے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کو کسی بھی اخبار، ڈیجیٹل ایڈیشن، ویب سائٹ یا ٹی وی چینل کی خبروں پر کارروائی سے روک دیا ہے۔

کمیٹی کے کنوینر سینیٹر سرمد علی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اخبارات سے متعلق شکایات کے لیے پریس کونسل آف پاکستان جبکہ ٹی وی چینلز کے لیے پیمرا ہی متعلقہ فورم ہیں۔

اجلاس میں صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹہ اور ہیلتھ کارڈ کے دیرینہ مسائل پر بھی تفصیلی بحث ہوئی۔ کمیٹی نے صحافیوں کو پلاٹس الاٹ کرنے کے معاملے پر تین رکنی ذیلی کمیٹی قائم کر دی ہے جو تین دن میں رپورٹ اور سات دن میں سفارشات پیش کرے گی۔
کمیٹی نے صحافیوں کے دو فیصد ہاؤسنگ کوٹہ کی بحالی اور ہیلتھ کارڈ کے مسائل کے فوری حل کی ہدایت بھی جاری کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں