عوامی حقوق واختیارات کی پاسداری کے حوالے سے وکیلوں پر بڑی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں،گورنر بلوچستان

کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز)گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ سرکاری محکموں اور یونیورسٹیوں کی کارکردگی کو اطمینان بخش آور قانون کے تقاضوں کے مطابق بنانے کیلئے ان میں قانونی مشیروں کی تعیناتی ضروری ہے تاہم خوشگوار ماحول کو برقرار رکھنے کیلئے ان کے عرصہ تعیناتی کو کارکردگی سے مشروط کر دینا چاہیے. انہوں نے کہا کہ عوام میں حقوق و فرائض کے احساس کو اجاگر کرنے اور عدل وانصاف تک رسائی کو ممکن بنانے میں وکلا برادری کا کلیدی کردار ہے. گورنر نے صوبہ کے معتدل اور روشن فکر افراد پر زور دیا کہ وہ معاشرے میں جمہوری رویوں کو فروغ دینے، اختلاف رائے کا احترام پیدا کرنے اور انسانی عظمت کو اجاگر کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں. وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے کہا کہ عوامی حقوق واختیارات کی پاسداری کے حوالے سے وکیلوں پر بڑی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں. ایک وکیل میں اتنی صلاحیت اور جرآت ہے کہ وہ کسی محکمہ کی بیقاعدگی کو روکیں اور سماجی برائی کا خاتمہ کرنے میں اپنے حصے کا کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں