قدرتی آفات سے نمٹنے کا چیلنج، پاکستان نے آئی ایم ایف کو پلان بتا دیا

اسلام آباد (روزنامہ آواز ٹائمز) پاکستان نے قدرتی آفات کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو اپنا پلان بتا دیا۔ موسمیاتی تبدیلی، زراعت، فوڈ سیکیورٹی پر تیس ارب روپے خرچ ہو نگے میڈیارپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو کئی قدرتی آفات کے خطرات کا سامنا ہے اور اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان ایک ایکشن پلان پر کام کر رہی ہے۔آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی، زراعت اور فوڈ سکیورٹی پر30 ارب روپے خرچ کرے گا، پلان کے تحت اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام سے پاکستان مدد لیگا۔آئی ایم ایف کے مطابق پلان کے تحت پاکستان قدرتی ٓافات کے ممکنہ شکار کمزور شعبوں کو تحفظ فراہم کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں