قلعہ عبداللہ (ڈیلی آواز ٹائمز/جمعہ خان کاکڑ) جنگل کیمپ کے قریب واقع این ایچ اے کیمپ پر گزشتہ رات دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔ ذرائع کے مطابق این ایچ اے سکیورٹی گارڈز نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے سرکاری مشینری کو محفوظ بنا لیا اور دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے۔
اطلاعات کے مطابق حملے کے بعد دہشت گردوں نے علاقے میں بارودی مواد بھی نصب کیا تھا۔ انٹیلی جنس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے آج دن کے وقت نصب شدہ بارودی مواد کو دھماکے سے ناکارہ بنا دیا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی کے باعث دہشت گردوں کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، جبکہ علاقے میں مزید سرچ آپریشن اور تحقیقات جاری ہیں۔
رپورٹ: ڈیلی آواز ٹائمز، قلعہ عبداللہ بیورو چیف جمعہ خان کاکڑ






