قلعہ عبداللہ (آوازٹائمز)لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کے فیصلے کے خلاف قلعہ عبداللہ میں لیویز اہلکاروں کا احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ دھرنا ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے دیا جا رہا ہے، جس میں بڑی تعداد میں اہلکار شریک ہیں۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ لیویز فورس ہماری شناخت ہے اور یہ فورس طویل عرصے سے علاقے میں امن و امان کی ضامن رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ لیویز فورس کو ختم کرنے کے بجائے اسے مزید مضبوط کیا جائے، اہلکاروں کو جدید تربیت، بہتر ساز و سامان اور ضروری سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ مثر انداز میں اپنی ذمہ داریاں نبھا سکیں۔






