محرم الحرام:وزارت داخلہ کا ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(روزنامہ آوا ز ٹائمز) وزارت داخلہ نے محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری مراسلہ میں کہا گیاہے کہ آرٹیکل 245کے تحت ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا،وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں سمیت گلگت اور آزاد کشمیر حکومت کو مراسلہ جاری کردیا،وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ چاروں صوبوں کی درخواست پر فوج تعیناتی عمل میں لائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں