اسلام آباد(روزنامہ آواز ٹائمز)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) نے محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے حوانے سے کہا ہے کہ آئندہ 48سے72 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔اس دوران خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ، فلیش فلڈنگ اور موسمی نالوں طغیانی کا خدشہ برقرار رہے گا۔ مزید برآں جنوبی پنجاب کے علاقیڈیرہ غازی خان اور راجن پور، بلوچستان میں مکران اور ڈیرہ بگٹی کے علاقوں میں ہل ٹورنٹ متوقع ہے۔ اسی طرح بلوچستان کے اضلاع لورالائی، قلات، نصیرآباد، سبی اور مکران میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ دریاؤں میں پانی کے تیز بہاؤ اور نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔این ڈی ایم اے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ ممکنہ خطرات کے تدارک کیلئے عوام کی پیشگی اطلاع وحفاظتی تدابیر کی تشہیر کی جائے اور حساس علاقوں کیجانب ٹریفک کی منظم نگرانی کی جائے۔ کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشینری تیار رکھیں۔ نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر لوگ کہ نقل مکانی کیلئے انتظامات کیے جائیں۔






