نگران وفاقی وزیر اطلاعات کا مراکش میں زلزلہ سے بڑے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس

اسلام آبا د(روزنامہ آواز ٹائمز)نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا مراکش میں زلزلہ سے بڑے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ جانی نقصان اور تباہی کا دکھ ہے، پاکستان کی حکومت، نگران وزیراعظم اور قوم اس مشکل وقت میں مراکش کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،اپنے ایک بیا ن میں انہوں نے کہا کہ قوم کی دعائیں مراکش کے برادر عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں،مشکل کی اس گھڑی میں مراکش کے بہن بھائیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کریں گے، نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے قدرتی آفت میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ دوسری جانب سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی مراکش میں شدید زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار اظہار کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں