وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کاوڈھ کی صورتحال پر تشویش کااظہار

کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے وڈھ کی صورتحال پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ فریقین تحمل و برداشت کا مظاہرہ کریں علاقے کا امن برقرار رکھنا حکومت کے ساتھ ساتھ قبائلی و سیاسی عمائدین کی بھی زمہ داری ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے وڈھ کے کشیدہ حالات پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ فریقین تحمل و برداشت کا مظاہرہ کریں علاقے کا امن برقرار رکھنا حکومت کے ساتھ ساتھ قبائلی و سیاسی عمائدین کی بھی زمہ داری ہے مسائل و تنازعات کے بات چیت کے زریعہ حل میں حکومت اپنا کردار ادا کرنے کے لیئے تیار ہے کشیدگی اور جنگ کسی کے بھی مفاد میں نہیں مسائل کا بہترین حل بات چیت کے زریعہ ہی ممکن ہے انتظامیہ پولیس اور قانون نافز کرنے والے ادارے علاقے میں امن کے قیام کو ہر صورت یقینی بنائیں علاقے کے قبائلی سیاسی و مزہبی عمائدین کے اثر و رسوخ کو بھی برے کار لایا جائے۔کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہ دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں