کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز)وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا کوئٹہ شہر اور گرد و نواح میں ایرانی پٹرول کی فروخت پر پابندی کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ کو فوری طور پر پابندی ہٹانے کی ہدایت انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں روزگار کے مواقعوں کی کمی کے باعث لوگ ایرانی پٹرول کی فروخت سے اپنا اور اپنے خاندانوں کا معاش پیدا کر رہے ہیں ایرانی پٹرول کے کاروبار سے بہت سے گھروں کے چولہے روشن ہیں بلوچستان حکومت نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کر رہی ہے محدود وسائل کے باعث حکومت تمام بیروزگار وں کو روزگار نہیں دی سکتی فیکٹریاں اور نجی شعبہ نہ ہونے کے برابر ہے اگر ایرانی پٹرول کا کاروبار بند ہوتا ہے تو بہت سے گھرانوں کے چولہے بجھ جائیں گے انہوں نے آئی جی کوہدایت کی کہ کھلے مقامات اور شاہراہوں پر ایرانی پٹرول کا کاروبار جاری رکھنے کی فوری اجازت دی جائے۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر آئی جی پولیس نے ایرانی پٹرول کے کاروبار پر پابندی اور کریک ڈان ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے تاہم گنجان آباد رہائشی علاقوں میں ایرانی پٹرول کی فروخت پر پابندی ہوگی۔







V.nice