اسلام آباد (آوازٹائمز) وفاقی آئینی عدالت نے پرائیویٹ اداروں کے ملازمین کو اولڈ ایج پنشن دینے کا حکم دے دیا،ای او بی آئی کو تمام درخواست گزاروں کو ماہانہ اولڈ ایج پنشن ادا کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔وفاقی آئینی عدالت نے ای او بی آئی کی جانب سے دائر تمام اپیلیں خارج کر دیں۔عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کے 2024 اور 2025 کے فیصلے برقرار رکھے عدالت نے قرار دیاہے کہ پندرہ سال سے کم مگر ساڑھے چودہ سال سروس مکمل کرنے والے ملازمین پنشن کے حقدار ہیں۔چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ دیا جسٹس حسن اظہر رضوی کا تحریری فیصلہ جاری کیا فیصلے میں کہاگیاہے کہ سروس کے چھ ماہ یا زائد عرصے کو پورا ایک سال تصور کیا جائے گا، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے درست ہیں، مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں، ای او بی آئی کی 2022 کا سرکلر پنشن کے حق کو متاثر نہیں کر سکتا، فلاحی قانون کی سخت تشریح سے پنشن سے محروم کرنا ناانصافی ہے، ساڑھے چودہ سال سے زائد سروس مکمل کرنے والے پندرہ سال مکمل تصور ہوں گے، پنشن کے معاملے میں راؤنڈنگ آف کا اصول لاگو ہوگا






