وفاق کا بلوچستان کیلئے نئے اسپورٹس کمپلیکس بنانے کا اعلان جبکہ صوبائی حکومت 60سپورٹس کمپلیکسز کی تعمیر کریگی

کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز)وفاقی حکومت بلوچستان کے 33اضلاع میں 30منی سپورٹس کمپلیکسز جبکہ صوبائی حکومت 60سپورٹس کمپلیکسز کی تعمیر کریگی،وفاقی حکومت 12ارب کی لاگت سے ملک بھرمیں 250سپورٹس کمپلیکسز جبکہ حکومت بلوچستان 60سپورٹس کمپلیکسز جس میں 34کمپلیکسز پر9ارب 74کروڑ کی لاگت آئیگی۔بجٹ دستاویزات کے مطابق وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں 250منی سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر شامل کی ہے جو صوبائی حکومتوں کے ساتھ 50،پچاس فیصد شیئرز کی بنیاد پر تعمیر کی جائیں گی مذکورہ منصوبے کے مطابق بلوچستان کے 33اضلاع میں 30منی سپورٹس کمپلیکسز، اسلام آباد،گلگت بلتستان اور آزاد وجموں کشمیر میں 70، خیبرپشتونخوا کے 34اضلاع اور10شامل کئے گئے علاقوں میں 50کمپلیکسز،سندھ کے 29اضلاع میں 40جبکہ پنجاب کے 36اضلاع میں 60سپورٹس کمپلیکسز کی تعمیر کی جائیں گی،اس منصوبہ پر12ارب روپے کی لاگت آئے گی جس میں 6ارب روپے صوبائی حکومتوں کی جانب سے دی جائیں گی۔دوسری جانب حکومت بلوچستان نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صوبے کے مختلف اضلاع میں 60 اسپورٹس کمپلیکسز تعمیر کو آئندہ سال کی پی ایس ڈی پی میں شامل کیاہے جبکہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 140 فُٹ سال گراؤنڈز کی تعمیر جن میں سے 60 سکیمیں مکمل ہو چکی ہیں اور 80 سکیمات پر کام جاری ہے۔صوبے کے مختلف اضلاع کوئٹہ،صحبت پور،قلعہ عبداللہ،خضدار،تربت،لورالائی،خاران،نصیرآباد، سبی،پشین،چمن،قلعہ سیف اللہ،ژوب، قلات،لسبیلہ،پنجگور،گوادر،نوشکی،جعفرآباد،دکی، موسیٰ خیل،شیرانی،مستونگ، آواران،سوراب، ڈیرہ بگٹی،زیارت، ہرنائی،کوہلو، چاغی،واشک، جھل مگسی،کچھی میں 9ارب 74کروڑ کی لاگت سے 34عد سپورٹس کمپلیکسز کی تعمیر کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں