پاکستان نے ترکیہ میں ہونیوالی ایکسپو میں بیسٹ مکسڈ ویونگ تکنیک ڈیزائن ایوارڈجیت لیا

اسلام آباد(آوازٹائمز)پاکستا ن نے ترکیہ میں منعقد ہونے والی ایکسپو آئی سی ایف ای،کارپٹ اینڈ فلور کورنگز فیئر2026 میں بیسٹ مکسڈ ویونگ تکنیک ڈیزائن ایوارڈاپنے نام کر لیا،مذکورہ عالمی نمائش قالینوں کے ڈیزائن کے حوالے سے دنیا کے اہم ترین بین الاقوامی پلیٹ فارمز میں شمار کی جاتی ہے۔پاکستانی قالین ڈیزائنر سکندرین حسن جو پاکستانی کمپنی ریڈ اِنک اور ترکحنوم ہوم کی بانی اور کری ایٹو ڈائریکٹر ہیں، نے بہترین ڈیزائن کا ایوارڈ جیتا جو ان کی آئی سی ایف ای میں مسلسل دوسری کامیابی ہے اور پاکستان کی قالین سازی کو عالمی سطح پر ملنے والی پذیرائی کی واضح علامت ہے۔ایوارڈ یافتہ قالین فریکچرڈ ہارمنیکو فلیٹ ویو، سوماک اور ریزڈ اینڈ کٹ پائل تکنیک کے تہہ در تہہ امتزاج پر مبنی منفرد ڈیزائن کے باعث سراہا گیا۔ یہ قالین مکمل طور پر ہاتھ سے تیار کیا گیا ہے جس میں ہاتھ سے کاتی گئی اون اور جوٹ کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ بعض ریشے بغیر رنگ کے قدرتی حالت میں رکھے گئے ہیں۔یہ تخلیق ساخت، شکل اور مواد کے تضاد کے ذریعے ٹوٹ پھوٹ اور ازسرِ نو تشکیل کے درمیان بصری کشمکش کو اجاگر کرتی ہے۔آئی سی ایف ای ڈیزائن ایوارڈز میں دنیا بھر سے مینوفیکچررز، خریدار اور رجحانات پر نظر رکھنے والے ماہرین شرکت کرتے ہیں جبکہ منتخب ڈیزائنز کو نمائش کے مرکزی داخلی حصے میں قائم خصوصی ٹرینڈ ایریا میں پیش کیا جاتا ہے۔مسلسل دو برس ایوارڈ جیتنے کے بعدریڈ اِنک اور ترکحنوم ہوم نے پاکستانی ہاتھ سے بنے قالینوں کو عالمی عصری ڈیزائن کے مکالمے میں ایک نمایاں مقام دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں عتیق الرحمن کی سربراہی میں 15رکنی وفد نے عالمی نمائش میں بھرپور شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں