پنجگور(روزنامہ آواز ٹائمز)پنجگور کے علاقہ یونین کونسل دازی بونستان کے علاقہ مکینوں کا بجلی منقطع کرنے اور کیسکو کی بدمعاشی کے خلاف سی پیک روڑ کو سرسانڈ کے مقام پر احتجاجا بند کردیا اور شدید احتجاج کیا روڑ بندیش سے گاڈیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی گوادر تربت کویٹہ جانے والے چھوٹے بڑے مسافر و مال بردار گاڑیاں پھنس گئے مسافر کو شدید گرمی میں مشکلات کا سامنا احتجاجی مظاہرین کا بجلی بحال کرنے طویل لوڈ شیڈنگ ختم کرنے مطالبہ پورے پنجگور میں گزشتہ ایک سال سے بجلی کا شدید بحران ہیکبھی ٹاورز گرنے کے بہانے مہینوں بجلی بند کرنا کبھی فالٹ اور ڈیفالٹروں کے خلاف کاروائی سے پنجگور میں بجلی نہ ہونے کے برابر ہے اسکے باوجود علاہ کا بجلی بند کرنا ظلم ہے اگر کوئی بجلی ناجائز استعمال کررہا ہے تو ان پر کاروائی کرے لیکن افسوس جو قانون کے مطابق چل رہا ہے انہیں خواہ مخواہ تنگ کیا جارہا ہے پنجگور واحد ضلع ہے جس کی لوڈشیڈنگ مکران کے دیگر اضلاع سے زیادہ ہے اور بجلی کی وولٹیج انتہائی کم ہے جو کسی بھی برقی آلات کو چلانے کا اہل نہیں ہے بجلی سہولت کے بجائے پنجگور کیلئے زحمت بن گیا ہے جب تک محکمہ کیسکواپنا قبلہ درست نہیں کرے گا احتجاج جاری رہے گا واضح رہے آخری اطلاع تک نہ محکمہ واپڈا کے زمہ دار احتجاج پر گئے نہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی زمہ دار وہاں پہنچ سکا ہے۔






