پنجگور میں 38 عارضی ملازمین کو برخاست کرنے کی افواہوں پر شدید تشویش، ملازمین کا احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان

پنجگور(آوازٹائمز)پنجگور میں گزشتہ سال 38بیروزگارنوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے ملازمتیں دی گئی ہے مگر بلوچستان کے حالیہ عارضی ملازمین کو ختم کرنے کے بارے بے روزگار تعینات ملازمین نے کنٹیکٹ کو ختم کرنے کی افواہوں پر شدید تشویش اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس مقامی اخبارات کے اشتہار کی بنیاد پر انہیں بھرتی کیا گیا تھا، اس کے سیریل نمبر 5 میں واضح طور پر درج ہے کہ “بہترین کارکردگی کی صورت میں ملازمین کی مدتِ ملازمت میں توسیع کی جائے گی ملازمین کا کہنا ہے کہ اس واضح قانونی شرط کے باوجود، انہیں کارکردگی کی بنیاد پر توسیع دینے کے بجائے غیر قانونی طور پر نوکری سے نکالنے کی تیاری کی جا رہی ہے، جو نہ صرف ناانصافی ہے بلکہ اشتہاری قواعد کی کھلی خلاف ورزی کے ساتھ بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کی حق تلفی کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے نوجوان بے روزگار دشمن پالیسی کو کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اگر ملازمین کو برخاست کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو تو نوجوان خودکشی کرنے پر مجبور ہونے گیبھرتی والے اشتہار کی اصل شرائط اور قواعد کو یقینی بنایا جائے کارکردگی کی بنیاد پر توسیع کے حق کو تسلیم کیا جائے۔غیر قانونی طور پر فارغ کرنے کا فیصلہ فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔ں بصورت دیگر ملازمین شدید احتجاج اور سخت لائحہ عمل اختیار کرنے پر مجبور ہونگے بصورت دیگر، اگر ہماری فریاد نہ سنی گئی توہم، تمام متوقع بیروزگار ملازمین، اپنے قانونی اور آئینی حق کے مطابق عدالتِ عالیہ سے رجوع کرنے کے علاہ دیگر راستہ اختیار کرینگے پر مجبور ہوں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں