کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ میں ڈاکؤوں کے خلاف پولیس مقابلے میں دو زخمی ڈاکؤوں کی گرفتاری پر اطمینان کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ پولیس نے جس جرات و بہادری کا مظاہرہ کیا وہ قابل تحسین ہے۔انہوں نے ایس ایچ انڈسٹریل تھانہ اور انکے عملے کو شاباش دی۔ وزیر اعلی میر عبد القدوس بزنجو نے پو لیس مقابلے میں ڈاکؤوں کی فائرنگ سے ایس ایچ او انڈسٹریل تھانہ کے زخمی ہونے پر دکھ اور ا افسوس کا اظہارکر تے ہوئے زخمی ایس ایچ او شہزاد کی جلد صحتیابی کے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔






