پولیو ورکرز خواتین نااہل انچارج افسران سے پریشان ہیں

کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور اطراف کے علاقوں میں پولیو کیخلاف مہم کامیابی سے جاری ہے جس میں گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے والی خواتین اور ان کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کے بنیادی کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔جو ناصرف اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے خطرات سے کھیلتی ہیں۔بلکہ بچوں کے گھر والوں سے کھری کھری باتیں بھی سنتی ہیں۔
جبکہ دوسری جانب ان ورکرز خواتین کی نگرانی پر مقرر سفارشی،نااہل انچارج وغیرہ جو خود ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر صرف معتبری جماتے ہیں۔ان نااہل انچارجز نے ورکر خواتین کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔معمولی باتوں پر خطرات سے کھیلنے والی اور سلگتی دھوپ میں خوار خواتین کو بلاجواز پریشان کرتے ہیں زرائع کے مطابق مشرقی بائی پاس تختانی کوئٹہ کے یو سیز میں گنتی کے انچارج ان ورکرز خواتین کو زاتی ملازم سمجھ کر ان سے بدترین رویہ رکھتے ہیں۔اور بات بات پر انھیں نوکری سے نکالنے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔انسداد پولیو مہم کے اعلی حکام کو اس کا نوٹس لینا چائیے اور گنتی کے ان نااہلانچارجزکیخلاف کاروائی کرنا چاہیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں