پی آئی اے حکام کے دعوے دھرے رہ گئے،کوئٹہ سے انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بحال نہ ہوسکا

کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے قومی ایئر لائن کاانٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بحال کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے قومی ائیرلائن کے فضائی بیٹرے میں نئے طیارے شامل ہونے کے باوجود بھی کوئٹہ سے انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن تاحال بحال نہ ہوسکامسافروں کو مشکل کا سامنا ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بحال کرنے کے غرض سے گزشتہ سال کوئٹہ سے دبئی کے لئے براستہ کراچی پروازشروع کی گئی لیکن لوڈ نہ ہونے کی وجہ سے یہ آپریشن چند دنوں میں ہی بند کردیا گیا واضح رہے کہ کوئٹہ سے قومی ایئر لائن کاانٹر نیشنل فلائٹ آپریشن مجموعی طور پر6 سال سے بند ہیچند سال قبل کوئٹہ سے دبئی،شارجہ،مشد نجف اور قندہار کیلئے پروازیں بھی بند کر دی گئی تھیں مسافروں،زائرین اور تاجروں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہیعوامی و سماجی حلقوں نے ائیر لائن حکام سے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ سے اندرون ملک پروازوں میں اضافہ جبکہ انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بھی بحال کیا جائیکیونکہ قومی ائیر لائن کا انٹرنیشنل آپریشن نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکل کا سامنا کرناپڑتا ہے اور انہیں براستہ لاہور کراچی دبئی مشدکابل جانا پڑتا ہے جسکی وجہ سے ان پر کرایوں کا اضافی بوجھ پڑتا ہے انہوں نے اپیل کی کہ جلد از جلد کوئٹہ سے بین الاقومی پروازیں چلائی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں