چمن (روزنامہ آواز ٹائمز) اے سی چمن امتیاز علی بلوچ کی زیر صدارت چمن کے مختلف بینکس منیجرز کیساتھ بینکوں کے سامنے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چمن کے 200 طلباءکے یونیفارم سپانسرشپ کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا اج گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائر سیکنڈری سکول چمن کے 200 طلباء کے یونیفارم کی اسپانسرشپ اور بینکوں کے سامنے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے حوالےسے اے سی چمن اور بینکس منیجرز نے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں بینکوں کے آفیسروں نے چمن میں بینکوں کے اندرونی اور بیرونی سی سی ٹی وی کیمروں اور سیکیورٹی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالےسے تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے سی چمن نے کہا کہ سکول طلباءکیلئے یونیفارم کی دستیابی کو جتنی جلد ممکن ہو سکے طلباءکو دی جائیں اور بینکوں کے سامنے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کو بغیر کسی انتظار کے لگائے جائیں تاکہ کسی قسم کی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں تحقیقات اور قانونی کارروائی میں آسانی ہو۔ انہوں نے کہا کہ اس کام کو پہلے ہی مکمل کیا جانا چاہیے تھا تاہم دیر آید درست آید اب بھی جتنی جلد ممکن ہو کیمروں کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے اجلاس میں چمن بینکس منیجرز گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چمن کے پرنسپل اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔






