چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت 5 ستمبر تک ملتوی

اسلام آ باد (روزنامہ آواز ٹائمز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کردی۔سول جج قدرت اللہ نے فریقین کے وکلا کی عدم موجودگی کے باعث سماعت ملتوی کی گئی۔ آئندہ سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست پردلائل طلب کرلیے گئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی آج استثنی کی درخواست منظور کرلی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں