چیئرمین پی ٹی آئی نے ایک بار پھر نیب میں پیش ہونے سے معذر ت کر لی

اسلام آباد (روزنامہ آواز ٹائمز)چیئرمین پی ٹی آئی نے ایک بار پھر نیب میں پیش ہونے سے معذر ت کر لی،تحریری جواب جمع کروا دیاجس میں انہوں نے موقف اپنایا کہ 19 جولائی کو اسلام آباد کی عدالتوں میں پیش ہونا ہے تب ہی نیب کے سامنے پیش ہوسکتا ہوں،سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے میں لاہور سے اسلام آباد کم سفر کرتا ہوں،تحریری جواب میں مزید کہا کہ نیب قوانین کے سیکشن 18 سی کے تحت انکوائری رپورٹ موصول صرف میں کر سکتا ہوں،میرا جواب جب نیب کو موصول ہو تو انکوائری رپورٹ میرے وکیل بیرسٹر گوہر خان کو دی جائے،القادر ٹرسٹ کیس میں سپریم کورٹ نے مجھے رہا کرنے کا حکم دیا تو انکوائری رپورٹ بھول آیا تھا،اس وقت بھی انکوائری رپورٹ بیرسٹر گوہر خان نے اپکے افسر سے موصول کی تھی،توشہ خانہ کیس کی انکوائری رپورٹ بیرسٹر گوہر خان میرے بیہاف پر موصول کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں