کالعدم تحریک طالبان کابل کی اتحادی ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (روزنامہ آواز ٹائمز) سابق وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کیلئے استعمال ہورہی ہے اور ٹی ٹی پی کابل کی اتحادی ہے۔ اپنے ایک ایک بیان میں انہو ں نے کہا نے کہاکہ افغانستان کے ساتھ مسائل بہت سنجیدہ نوعیت کے ہیں، افغان سرزمین پاکستان کیخلاف دہشتگردی کیلئے استعمال ہورہی ہے۔ا نہوں نے کہاکہ ٹی ٹی پی کابل کی اتحادی ہے، افغانستان کا فرض ہے وہ امن کی ضمانت اورفروغ یقینی بنائیں، خیرسگالی اورنیک خواہشات یکطرفہ نہیں ہوسکتیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ مسائل مریضوں کی آمدورفت اور تجارت تک محدود نہیں، مریضوں کے تیمارداروں کے لبادے میں دہشتگرد پاکستان آر ہے ہیں۔ ا نہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی افواج اور شہری شہید ہورہے ہیں، پس منظر سامنے رکھنے کی ضرورت ہے۔#/s#

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

کالعدم تحریک طالبان کابل کی اتحادی ہے، خواجہ آصف“ ایک تبصرہ

  1. حاجی کریم کلیڈزئی جنرل سیکریٹری گوادر کراچی ٹرک ٹرالرزاینڈگڈز اونرز ویلفیئر ایسوسی ایشن says:

    پاک ایران باڈرٹریڈکی بحالی کے لئے 16 ستمبر 2023 کے احتجاجی مظاہرے اوردھرنے کی بھرپورحمایت کرتے ہیں۔حاجی کریم کلیڈزئی
    نیشنل پارٹی کی بارڈر ٹریڈبندش نامنظور تحریک بلوچستان کے 70 لاکھ لوگوں کی تحریک ہے اس میں بھرپورشرکت کی جائے گی
    گوادر(پ ر)پاک ایران باڈرٹریڈکی بحالی کے لئے 16 ستمبر 2023 کے احتجاجی مظاہرے اوردھرنے کی بھرپورحمایت کرتے ہیں
    ،نیشنل پارٹی کی بارڈر ٹریڈبندش نامنظور تحریک بلوچستان کے 70 لاکھ لوگوں کی تحریک ہے اس میں بھرپورشرکت کی جائے گی ،
    ان خیالات کااظہارگوادرکراچی ٹرک ٹرالرزاینڈگڈزاونرزویلفیئرایسوسی ایشن کے مرکزی جنرل سیکریٹری حاجی کریم کلیڈزئی
    نے جاری کردہ ایک اخباری بیان میں کیاہے ،حاجی کریم کلیڈزئی نے کہاہے کہ ہر اس تحریک اوراحتجاج کی حمایت کی جائے گی
    جوبلوچستان کے70لاکھ ،عوام ،کسان،ماہی گیروں تاجران،اورٹرانسپورٹرزکے جائزحقوق کی لئے ہو،ہم سمجھتے ہے کہ نیشنل پارٹی
    کی بارڈر ٹریڈبندش نامنظور تحریک بلوچستان کے 70 لاکھ لوگوں کی تحریک ہے اس لئے 16 ستمبر 2023 کے احتجاجی مظاہرے
    اوردھرنے کی بھرپورحمایت کرتے ہیں اوراس احتجاج اوراحتجاجی دھرنے میں ہم بلوچستان بھرکے تمام سیاسی ،سماجی،مذہبی جماعتوں
    ،سول سوسائٹی،عوام ،کسان،ماہی گیروں تاجران،اورٹرانسپورٹرز سے اپنے آئینی اورقانونی حق کے لئے احتجاج میںبھرپور شرکت کی اپیل
    حاجی کریم کلیڈزئی (جنرل سیکریٹری)

اپنا تبصرہ بھیجیں