کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کو حادثہ، 10بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 15 افراد جاں بحق، 40 زخمی

نواب شاہ(روزنامہ آواز ٹائمز)نواب شاہ کے علاقے سرہائی کے قریب ہزارہ ایکسپریس کی 8بوگیاں پٹری سے اترنے سے 15 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہو گئے زخمی افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔اتوار کے روز نواب شاہ کے علاقے سرہائی کے قریب ہزارہ ایکسپریس کی 8بوگیاں پٹری سے اتر گئیں،حادثے میں 15 افراد جاں بحق، 40 زخمی ہوگئے، ہزارہ ایکسپریس کراچی سے ایبٹ آباد جارہی تھی،جائے وقوع پرایمبولینسز اور ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے، حادثے میں زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال حادثے کی وجوہات کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا ہے ٹرین میں موجود مسافروں کا کہنا ہے کہ ہزارہ ایکسپریس میں بہت زیادہ مسافر سوار تھے اور ٹرین حادثے کے باعث قریبی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ ٹرین حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کر دیا گیا۔(اس)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں