کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ کی گرانفروشوں اور تجاوزات کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں 16دکاندار گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میر شہک بلوچ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی عطا المنعم اور اسپیشل مجسٹریٹ ماریہ شمعون نے علمدار روڈ اور عبدالستار روڈ پر کارروائیاں کرتے ہوئے 5نانبائی اور11تجاوزات قائم کرنے والے دکاندار گرفتار کر لئے اے سی عطا المنعم نے بتایا کہ ہمیں شکایت ملی تھی کہ علمدار روڈ پر کم وزن روٹی مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہے جبکہ عبدالستار روڈ پر موٹر سائیکل میکنیکس اور دکانداروں نے تجاوزات قائم کر رکھی ہے جس پر اسپیشل مجسٹریٹ ماریہ شمعون نے کارروائی کی انہوں نے کہا کہ گرانفروشوں اور تجاوزات قائم کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔






