کوئٹہ، پولیس اسٹیشن انڈسٹریل کوئٹہ کی بڑی کاروائی، 2 مسروقہ موٹرسائیکلیں اور پستول برآمد، ملزم گرفتار

کوئٹہ (ڈیلی آواز ٹائمز/نیوز ڈیسک)پولیس اسٹیشن انڈسٹریل کوئٹہ کی بڑی کاروائی تفصیلات کے مطابق
ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ ضیاء الحق مندوخیل کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او خیر محمد سمالانی کی سربراہی میں انڈسٹریل پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے 2 مسروقہ موٹر سائیکلیں اور 1 پستول برآمد کرلیا۔
ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
کوئٹہ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
کوئٹہ کے عوامی حلقوں کی جانب سے ایس ایچ او خیر محمد سمالانی کی کارکردگی کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں