کوئٹہ ویسٹ، نوحصار روڈ اغبرگ پر ون ویلنگ کے خلاف کارروائی، 10 افراد گرفتار، 25 چالان

کوئٹہ ویسٹ (ڈیلی آواز ٹائمز/ نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ منیر احمد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پنجپائی عبدالقیوم اور اسسٹنٹ کمشنر بروری کاشف عمر نے علاقائی شکایت پر نوحصار روڈ، اغبرگ پر ون ویلنگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران ون ویلنگ میں ملوث 10 افراد کو موٹر سائیکلوں سمیت گرفتار کرلیا گیا، جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 25 چالان کیے گئے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ون ویلنگ نہ صرف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ انسانی جانوں کے لیے بھی خطرناک ہے۔ شہریوں کی شکایات کے ازالے اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایسی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں