کوئٹہ (روزنامہ آواز ٹائمز) گورنر بلوچستان سے مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل صدور کی اہم ملاقات، مکران اور رخشان میں بارڈر بندش پر تحفظات، پنجگور میں پی آئی اے سروس کی بحالی کا مطالبہ کا مطالبہ کردیا۔
گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے مختلف ڈویژنوں کے صدور و عہدیداران نے کوئٹہ میں خصوصی ملاقات کی۔ملاقات کرنے والوں میں اشرف ساگر بلوچ صدرمکران ڈویژن، ارباب اقبال کاسی صدرکوئٹہ ڈویژن، جاوید خان لاسی صدر قلات ڈویژن، محمد حسین گولہ صدرنصیر ڈویژن، حاجی عبدالوحید فنانس سیکریٹری، مکران ڈویژن شامل تھے۔
ملاقات کے دوران مکران ڈویژن کے صدر اشرف ساگر بلوچ نے گورنر بلوچستان کو مکران اور رخشان ڈویژن میں جاری بارڈر بندش کے باعث پیدا ہونے والی معاشی بدحالی اور بیروزگاری پر شدید تحفظات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بارڈر تجارت علاقے کے عوام کے لیے روزگار کا بنیادی ذریعہ ہے، اس کی بندش نے مقامی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ حکومت فوری طور پر بارڈر کو کھولنے کے اقدامات کرے۔”
اس کے ساتھ ہی اشرف ساگر بلوچ نے ضلع پنجگور میں پی آئی اے سروس کی بحالی کا بھی مطالبہ کیا اور اس حوالے سے گورنر بلوچستان کو تحریری درخواست بھی پیش کی۔
گورنر بلوچستان نے وفد کے مسائل غور سے سنے اور یقین دہانی کروائی کہ عوامی مفاد میں متعلقہ اداروں سے رابطہ کر کے ان امور کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔






