اسلام آباد (روزنامہ آواز ٹائمز) گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کو تبدیل کئے جانے کا امکان ہے،نئے گورنر خیبرپختونخوا کیلئے اویس غنی، شوکت اللہ، عالم خٹک کے نام زیر غور ہے،تفصیلات کے مطابق اتحادیوں نے جے یو آئی کو گورنر کے پی کی تبدیلی کیلئے منالیا ہے، ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی جلد تبدیل ہوں گے،حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ نئے گورنر خیبرپختونخوا کیلئے اویس غنی، شوکت اللہ، عالم خٹک کے نام زیر غور ہے،پی پی، اے این پی گورنر کے پی سے متعلق تحفظات کا اظہار کر چکی ہیں، گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کا تعلق جمعیت علمائے اسلام سے ہے،ذرائع نے بتایا کہ پی پی نے گورنر کے پی کا عہدہ اے این پی کو دینے کی حمایت کی تھی اور پیپلزپارٹی نے گورنر کے پی کیلئے میاں افتخار حسین کا نام تجویز کیا تھا۔






